رحیم یار خان: باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر میں تصادم ، 7 افراد جاں بحق، 60 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر بھٹی)رحیم یار خان میں سردار گڑھ کے قریب باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر میں تصادم کے افسوسناک حادثے میں7افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، مزيد 3 افراد ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثے کے بعد شیخ زید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات بھی کی اور عیادت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
ریسکیو اور انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر حادثہ ٹرالر ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آنے کی اطلاعات ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔