سانگھڑ ؛ٹریکٹر ٹرالی اور گاڑی میں خوفناک تصادم، 2 نوجوان جاں بحق

Sep 11, 2026 | 09:20:AM
سانگھڑ ؛ٹریکٹر ٹرالی اور گاڑی میں خوفناک تصادم، 2 نوجوان جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)سانگھڑ میں ٹریکٹر ٹرالی اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سانگھڑ میں سنجھورو موڑ پر ٹریکٹر ٹرالی اور کار کے درمیان اس وقت خطرناک تصادم ہواجب ٹرالی پر لدے ہوۓ بانس پیچھے سے ٹکرانے والی کار میں جاگھسے جس سے کار میں سوار دونوں نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت رانا ثاقب اور نومی جٹ کے نام سے ہوئی ہے، ٹرالی کا ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں:مکران:سکیورٹی فورسز نےفتنہ الہندوستان کا بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا

سنجھورو پولیس نے نعشیں اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔