ادارہ منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخی کیس کی فوری بحالی کی استدعا مسترد

Sep 25, 2026 | 17:50:PM
ادارہ منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخی کیس کی فوری بحالی کی استدعا مسترد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف )ادارہ منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخی کیس کی فوری بحالی کی استدعا مسترد کر دی گئی ، لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

ادارہ منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخی کیس 2020 میں عدم پیروی پر خارج ہوا تھا، جسٹس منور اقبال دوگل نے ادارہ منہاج القرآن کی متفرق درخواست پر سماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان عدالت میں پیش ہوئے۔

رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کی جانب سے ادارہ منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخی کا معاملہ پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے عدم پیروی پر خارج درخواست بحال کرنے کی استدعا کردی، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان نے کیس کی فوری بحالی کی  مخالفت کی ۔

 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان نے موقف اپنایا کہ 2020 میں ہائیکورٹ نے ادارہ منہاج القرآن کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی تھی، کیس کی تیاری کے لیے مہلت درکار ہے،کیس عدم پیروی پر خارج ہوا تھا، تیاری کے لیے مہلت دی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاء افسر کیس کی تیاری کے لیے مہلت مانگ رہے ہیں تو کیس فوری بحال کیسے ہوسکتا ہے،عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت مقرر کردی۔

ادارہ منہاج القرآن کے فنڈز سے طاہر القادری کے لیے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کا معاملہ عدالت میں پیش ہے، ادارہ منہاج القرآن کے فنڈز سے کنٹینرز خریدنے کا معاملہ بھی کیس کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کسان اتحادکا مطالبات کی منظوری کیلئےاسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان