چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب دیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور دینا ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی کرتا ہے۔
اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ حقیقی استحکام صرف مقامی سطح پر نئے سکیورٹی نظام کے قیام سے ممکن ہے، نیا سکیورٹی نظام خطے کے اپنے ممالک کی جانب سے تشکیل دیا جانا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی ممالک کو اپنی سلامتی اور مستقبل کے حوالے سے بیرونی طاقتوں پر انحصار کم کرنا ہوگا، ایران خطے میں تعاون کیلئے تیار ہے اور مشترکہ سلامتی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا بہت جلد ایران کےکوہ کلنگگزلا کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
کوہ کلنگگزلا ایران کی نطنز یورینیم افزودگی تنصیب کے قریب واقع ہے۔ کوہ کلنگگزلا میں 2 انتہائی محفوظ سرنگوں کے کمپلیکس ہیں، امریکی صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈکشنر روس اور یوکرین جائیں گے اور جنگ کے خاتمے کی تجویز پیش کریں گے۔