ہنگو: سرکاری ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی ختم، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ہنگومیں لوکل گورنمنٹ ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی ختم کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و رورل ڈولپمنٹ ہنگو کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ہنگو میں 26 اور 27 ستمبر (ہفتہ اور اتوار) کو لوکل گورنمنٹ کے لیے ورکنگ ڈیز قرار دیدیے گئے ہیں، ویلج و نیبرہوڈ کونسل کے تمام سیکرٹریز اور کلاس فور عملے کو دفاتر میں حاضری کا حکم دیدیا گیاہے۔
اعلامیے کے مطابق غیرحاضر افسران اور اہلکاروں کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی ہوگی، تمام متعلقہ عملے کو حاضری کی تصدیق کے لیے تاریخ کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد
نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹری ورکرز اور سوئپرز 27 ستمبر بروز اتوار فیلڈ میں ڈیوٹی پر مامور رہیں گے۔