امارات نے اسرائیل کو7 اکتوبر کے حملے سے پہلے خبردار کردیا تھا، نیویارک ٹائمز کی تصدیق

Sep 26, 2026 | 10:01:AM
امارات نے اسرائیل کو7 اکتوبر کے حملے سے پہلے خبردار کردیا تھا، نیویارک ٹائمز کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسرائیل کو 7 اکتوبر کو ہونے والے حماس کے حملے سے پہلے ہی خبردار کیا تھا۔

نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی میڈیا کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یو اے ای کے صدر نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہوکو فون پر7 اکتوبر کو ہونے والے حماس کے حملے کی منصوبہ بندی سے خبردار کیا تھا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق حملے کی نوعیت کیا ہوگی یو اے ای کی جانب سے اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں۔

 اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ سکیورٹی الرٹ اداروں تک نہیں پہنچا تھا جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے خفیہ سکیورٹی الرٹ ملنے کی رپورٹ کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی