امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین دن قیام کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعدامریکہ سے لندن پہنچیں گے جہاں وہ دو سے تین روز قیام کریں گے۔
وزیراعظم لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے، جس کے بعد 27 یا 28 ستمبر کو ان کی وطن واپسی متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کیا جس میں عالمی امن، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، فلسطین اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے سفارتی اور ثالثی کردار پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان
انہوں نے امریکہ میں قیام کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں۔