ہماری پروازیں بند ہوئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اڑنے دیں گے: ایران کا انتباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران نےخبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی فضائی کمپنیوں کو پروازوں اور ایئرپورٹس کی خدمات تک رسائی سے محروم رکھا جاتا رہا تو پورے خطے میں فضائی سفر متاثر ہو سکتا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر محمد مخبر نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہماری پروازیں بند کی گئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اُڑنے دیں گے۔
مشیر نے واضح دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر ایران کو پروازوں اور ایئرپورٹ سہولیات سے محروم کیا گیا تو خطے کے دیگر ممالک بھی فضائی آپریشن کے لیے محفوظ نہیں رہیں گے۔
خطے میں پروازیں یا تو سب کے لیے کھلی ہوں گی یا کسی کے لیے نہیں ہوں گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسیوں پر عمل کرنے والے ممالک کا رویہ ایرانی عوام کبھی نہیں بھولیں گے۔
خطے میں فضائی سفر کے حوالے سے کسی بھی امتیازی اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان