پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذکے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پی ٹی آئی اے کے ایم پی اے محمد اعجاز شفیع اور شیخ امتیاز محمود سمیت دیگر کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔
درخواست محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ دفعہ 144 کا حالیہ نفاذ بظاہر پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج اور دھرنے کو روکنے کے لیے کیا گیا۔درخواست گزارکے مطابق نوٹیفکیشن میں کسی مخصوص ضلع، مقام یا مخصوص خطرے کی نشاندہی نہیں کی گئی، عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کی قانونی بنیاد اور حکومتی ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر سے ملاقات کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
درخواست میں پُرامن اجتماع اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کو بنیادی آئینی حقوق سے متصادم قرار دینے اورپُرامن اور غیر مسلح اجتماعات پر پابندی معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے،پُرامن سیاسی سرگرمی کی بنیاد پر گرفتاری، نظر بندی یا ایف آئی آر کے اندراج سے روکنے کی بھی استدعاکی گئی ہے۔