ڈرون اٹیک :سعودی اتحاد نے حوثیوں کا ریاض پر حملہ ناکام بنا دیا

Sep 26, 2026 | 09:49:AM
ڈرون اٹیک :سعودی اتحاد نے حوثیوں کا ریاض پر حملہ ناکام بنا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کے 2 ڈرون حملے ناکام بنا دئیے ہیں۔

اتحادی افواج کے مطابق دونوں ڈرونز سعودی دارالحکومت ریاض کی جانب بھیجے گئے تھے، جنہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

سعودی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ خمیس مشیط کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل بھی فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

سعودی سول ڈیفنس نے خمیس مشیط میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا تھا۔

اس کے علاوہ ابہا کےعلاقےمیں بھی خطرے کا الرٹ جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ایران میں عراق کے لئے پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت روک دی گئی