لاہور ہائیکورٹ کا منی لانڈرنگ کیس سے متعلق اہم فیصلہ

Sep 26, 2026 | 09:55:AM
لاہور ہائیکورٹ کا منی لانڈرنگ کیس سے متعلق اہم فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے منی لانڈرنگ کی ایف آئی آرز خارج کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔
فیصلے کے مطابق ٹیکس واجبات کے حتمی تعین سے پہلے بھی منی لانڈرنگ کی کارروائی ہوسکتی ہے،منی لانڈرنگ کارروائی کے لیے پہلے ٹیکس واجبات کا حتمی تعین ضروری نہیں،دو رکنی بنچ نے 31 صفحات کا عدالتی نظیر فیصلہ جاری کیا۔
فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے تحریر کیا،فیصلے کے مطابق منی لانڈرنگ ایک الگ اور خودمختار جرم ہے،ٹیکس کی تشخیص اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات الگ قانونی کارروائیاں ہیں،اے ایم ایل اے کے تحت کارروائی ٹیکس واجبات کے حتمی تعین سے مشروط نہیں،ٹیکس فراڈ سے متعلق مقدمات میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری رہ سکتی ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق جرم سے حاصل رقم یا اثاثوں کا تعین تحقیقات اور شواہد کی بنیاد پر ہوگا،منی لانڈرنگ کیس میں بنیادی جرم پر سزا کا فیصلہ پہلے ہونا ضروری نہیں،عدالت نے ٹیکس واجبات اور منی لانڈرنگ کے معاملات کو الگ قانونی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے  منی لانڈرنگ کی ایف آئی آرز کو ابتدائی مرحلے پر خارج کرنے سے انکار کردیا۔
فیصلےکے مطابق منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں شواہد کی بنیاد پر حقائق کا تعین کیا جائے گا، فریقین کے مقدمات تحقیقات اور شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے۔