بلاول بھٹو زرداری کی افغانستان سے پاکستان پر ڈرون حملے کی مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر ڈرون حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سکیورٹی حکام نے 8 ڈرونز اہداف تک پہنچنے سے پہلے ناکام بنائے، پاکستان نے افغانستان میں ڈرون لانچ و ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان حکام جواب دیں کہ حملے کیوں ہوئے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی، افغان حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے افغانستان سے پاکستان مخالف کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔
مزید پڑھیں:جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے، وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا