خیبرپختونخواکے شہری بھی نئے صوبوں کے قیام کے حق میں بول پڑے

 نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت، ملک کیساتھ عوام کو بھی براہِ راست فائدہ ہوگا ،شہریوں کاردعمل

Sep 26, 2026 | 09:46:AM
 خیبرپختونخواکے شہری بھی نئے صوبوں کے قیام کے حق میں بول پڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمدمنصور)دیگرصوبوں کی طرح خیبرپختونخواکے شہری بھی نئے صوبوں کے قیام کے حق میں بول پڑے۔
خیبرپختونخوا کےضلع سوات کے شہریوں نے چھوٹے صوبوں اورنئے انتظامی یونٹس کے قیام کی بھرپورحمایت کردی۔
سوات سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
اگر ملاکنڈ ڈویژن پرمشتمل نیا صوبہ بن جاتا ہے توتعلیم اورصحت کے شعبے میں بہتری آئے گی،نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے دوردرازکے علاقوں کے مسائل ان کے اپنے ہی علاقے میں حل ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
سوات کے شہریوںکاکہناہے کہ چھوٹے صوبے بننے سے پشاورجانے کی ضرورت نہیں رہے گی،ہمارے مسائل مینگورہ ہی میں حل ہو جائیں گے، نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،اس سے ملک کے ساتھ عوام کو بھی براہِ راست فائدہ ہوگا ۔