گلستان سیکٹر میں مسلح افواج نے 13 افغان طالبان ہلاک کئے، طالبان ریجیم کی وزارتِ دفاع کا من گھڑت دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احمد منصور) افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 افغان طالبان ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ اس کارروائی میں پاکستان کے کسی جوان کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔
وزارت اطلاعات نے کل رات پاکستان افغانستان بارڈر پر گلستان سیکٹر میں پیش آنے والی سورتحال کے بعد چمن سیکٹر کے علاقہ سپین بولدک کے متعلق غلط اور گمراہ کن دعوؤں کی تردید کی اور بتایا کہ افغانستان کی وزارت دفاع کا پاکستانی پوسٹ تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹا اور من گھڑت ہے۔
اسلام آباد میں وزارت اطلاعات نے بتایا کہ فیکٹ چیک کیا گیا تو افغانستان کی وزارتِ دفاع کا دعویٰ مکمل جھوٹ اور من گھڑت نکلا۔
حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے جوانوں نے 24 اور 25 ستمبر کی درمیانی شب گلستان سیکٹر میں افغان جارحیت کی کوشش ناکام بنائی اور افغانستان کی طالبان ریجیم کے کم از کم 13 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ افغان وزارت دفاع کی جانب سے اس دراندازی کی کوشش میں شرم ناک شکست سے توجہ ہٹانے کے لئے سپین بولدک میں پاکستانی چوکی کے متعلق جعلی دعویٰ حقائق کے منافی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ افغان طالبان کی پوسٹوں پر کارروائی میں کم از کم 13 افغان طالبان اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
وزارتِ اطلاعات نے واضھ کیا کہ سرحدی جھڑپ اور افغان طالبان کی پوسٹوں پر مسلح افواج کی کارروائی کے مناظر سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہے ہیں۔
سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں دراندازی کی ناپاک جسارت کرنے کی سزا، کئی افغان طالبان جہنم پہنچا دیئے گئے