پی ٹی آئی لانگ مارچ اکتوبر تک موخر نہیں بالکل ختم ہو جائے گا،طارق فضل چودھری

Sep 25, 2026 | 20:58:PM
پی ٹی آئی لانگ مارچ اکتوبر تک موخر نہیں بالکل ختم ہو جائے گا،طارق فضل چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کی جیسی تیاری ہے اب یہ لانگ مارچ اکتوبر تک موخر نہیں بالکل ختم ہو جائے گا۔

24نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کاکہناتھا کہ وزیراعظم نے متعدد بار مذاکرات کی پیشکش کی لیکن محمود اچکزئی کو پی ٹی آئی روک دیتی ہے،محمود اچکزئی کو پی ٹی آئی وزیراعظم سے ملاقات نہیں کرنے دیتی ۔

وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے اسلام آباد کی سیکیورٹی اور عوام کو سہولیات دینے کی ،پی ٹی آئی کو سیاسی تدبر اور فراست کا مظاہرہ کرنا چاہیے جو ان میں پایا نہیں جاتا۔

یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ ملتوی کرنےکی تجویز کہاں سے آئی؟ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: