پاکستان کسٹمز نے کوئٹہ سے 25 کروڑ مالیت کا 162 اعشاریہ 6 کلو سونا برآمد کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 25 کروڑ روپے مالیت کا 162 اعشاریہ 6 کلوگرام سونا برآمد کر لیا ہے۔
پاکستان کسٹمز کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقوں کے ذریعے سونے کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی ،یہ کارروائی 21 ستمبر 2026 کو فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ شیلا باغ کے عملے نے فرنٹیئر کور کے فعال تعاون اور معاونت سے انجام دی۔
اعلامیہ کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اور علاقے میں مؤثر نگرانی کے دوران کی گئی،کارروائی کے دوران سونے کے بسکٹ برآمد کر لیے گئے۔
ایف ای یو شیلا باغ میں مؤثر نگرانی اور پاکستان کسٹمز اور فرنٹیئر کور کے درمیان قریبی رابطہ کاری کے باعث اسمگل شدہ سونے کی بروقت نشاندہی اور ضبطگی ممکن ہوئی، ضبط شدہ سونا مقررہ قانونی طریقہ کار کے تحت اسٹیٹ ویئر ہاؤس، کوئٹہ میں جمع کرا دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے، اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف مروجہ قانونی ضابطے کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :ڈی جی ایکسائز کاپراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئے فیلڈ دفاتر کھلے رکھنے کا حکم