وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو لانگ مارچ کا اختیار عمران خان نے دیا ہے :بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لانگ مارچ کا اختیار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو عمران خان نے دیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈروں نے کچھ فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیا ہے، ملکی مجموعی صورتحال اور پارٹی کی مستقل کی حکمت عملی زیر بحث آئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا لانگ مارچ کو لیڈ کریں گے، لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی دو رائے نہیں ہے،ہم سیاسی جماعت اتفاق رائے اور تفصیلی مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ہم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور محمود اچکزئی کو پارٹی معاملات سے متعلق آگاہ کرتے ہیں، میں دونوں اپوزیشن لیڈران کی بے پناہ عزت کرتا ہوں ، کبھی ان کو فون پر نہیں بتاتا خود ان کے پاس آکر بتاتا ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا اس متعلق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ہی آگاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :ڈی جی ایکسائز کاپراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئے فیلڈ دفاتر کھلے رکھنے کا حکم