عمران خان سے ملاقات!پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل اہم خبرآگئی

Sep 21, 2026 | 20:30:PM
عمران خان سے ملاقات!پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل اہم خبرآگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان سے کل (منگل) ملاقات کا دن ہے۔ 

اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے 6 وکلاکے نام پر مشتمل فہرست ایڈوکیٹ اویس یونس نے جیل حکام کو ارسال کردی۔ 

فہرست میں چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان ،نیاز اللہ نیازی ،خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ کا نام شامل ہے،فہرست میں اویس یونس،ملک عاطف،راجہ یاسر ایڈووکیٹ کا نام شامل ہے۔

نظر بند ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی کی بہنیں نہیں آئیں گی،بانی کی فیملی سے دیگر ممبران کی آمد متوقع ہے۔

دوسری جانب بشری بی بی کی فیملی بھی ملاقات کے لئے آئے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی میں مبینہ غیر قانونی تقرری کا آڈٹ پیرا میں انکشاف