پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں روایتی سرنجنز کے استعمال اور خریداری پر بڑی پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا بڑا فیصلہ، پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں روایتی سرنجنز کے استعمال اور خریداری پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یکم جنوری 2027 سے 10 سی سی تک کی روایتی سرنجوں کا استعمال بند کر دیاجائے ، یکم جنوری سے صرف سنگل یوز والی سرنجیں استعمال کی جاسکیں گی ۔
ہیلتھ فسیلیٹیز کو لکھے گئے مراسلہ کے مطابق طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کا موثر انتظام یقینی بنایا جائے ، سنگل یوز ڈسپوزایبل اشیاء بشمول سرنجز، انفیوژن و ڈرپ سیٹ اور کینولاز کی ری سائیکلنگ کو مکمل طور پر روکاجائے۔
متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرنجز اور ڈرپ سیٹس کا دوبارہ استعمال نہیں گا ، ایک انجیکشن متعدد مریضوں کو لگانا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
مراسلہ کے مطابق تمام ہسپتالوں و کلینکس کی انتظامیہ ان ہدایات پر سختی سے عمل کرے، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ہسپتالوں و کلینکس اور ہیلتھ فیسیلیٹیز کی انسپکشن کرے گا ۔
خلاف ورزی پرپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010 کے تحت کارروائی ہو گی۔
ٰیہ بھی پڑھیں :کالج ٹیچرز انٹرن کی تنخواہوں کیلئے چار ارب روپے کی منظور ی