پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر ہونا سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے: فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ مؤخر کرنا ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عقل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جائز مطالبات پر بات چیت کا آغاز کرے۔
اُنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالا منتقل کیا جائے اور سیاسی قیدیوں کو ریلیف دیا جائے تاکہ ملک کی موجودہ صورتحال میں بہتری کا آغاز ہوسکے، کوٹ لکھپت جیل میں قید سیاسی قیادت کو مذاکراتی عمل میں شامل کیا جائے تو حالات بہتر ہونے کی توقع کی جاسکتی ہے۔
تحریک انصاف کا لانگ مارچ مؤخر کرنا سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے، حکومت عقل کا مظاہرہ کرے اور جائز مطالبات پر گفتگو کا آغاز کرے،عمران خان کو بنی گالا شفٹ کریں اور سیاسی قیدیوں کو ریکیف دیں ، تا کہ ملک کی صورتحال بہتر ہونا شروع ہو! کوٹ ککھپت میں قید سیاسی لیڈرشپ کو…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 25, 2026
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بامعنی مذاکرات ضروری ہیں۔
خیال رہے ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کو اکتوبر تک مؤخر کرنے کی تجاویز زیرِ غور ہونے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر سستا ہو گیا ، نئی قیمت جانیے