آج مزید 11 جہنم واصل؛ آپریشن شعبان میں مارے گئے بھارتی کٹھ پتلی دہشتگردوں کی تعداد 33 ہو گئی

Sep 25, 2026 | 20:46:PM
  آج مزید 11 جہنم واصل؛ آپریشن شعبان میں مارے گئے بھارتی کٹھ پتلی دہشتگردوں کی تعداد 33 ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)   بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے جامع انسدادِ دہشت گردی آپریشنز  میں 21 ستمبر  سے اب تک 33 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔ 

مسلح افواج کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 24 ستمبر کو آپریشن شعبان کے تسلسل میں سیکیورٹی فورسز نے مزید دہشت گرد ٹھکانوں کا سراغ لگا کر کارروائی کی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد  بھارتی سرپرستی میں فتنہ گری کرنے والے پانچ   سرگرم خوارج ہلاک کر دیے گئے

21 ستمبر سے جاری آپریشن شعبان کے دوران اب تک 22 خوارج ہلاک ہو چکے ہیں، خوارج کے ٹھکانوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

علاقے سے خطرے کے مکمل خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

مسلح افواج کے ذرائع نے بتایا کہ آج 25 ستمبر 2026 کو نوشکی ضلع میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

آج کے آپریشن کے دوران  ہمارے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت بلا تعطل انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیئے:   چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک  
پاکستان مین بھارت کے  کٹھ پتلی گروہوں کے فتنہ کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے عزمِ استحکام کی منظوری نیشنل ایکشن پلان پر وفاقی ایپکس کمیٹی نے دی تھی۔ مسلح افواج پر عزم ہیں کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے جاری دہشت گردی کے فتنے کے خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہے گی۔