کراچی پورٹ پر 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 99 ہزار 29 ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) کراچی پورٹ پر 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 99 ہزار 29 ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا۔
اس میں ایک لاکھ 47 ہزار 628 ٹن درآمدی کارگو شامل ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی پورٹ پر 51 ہزار 401 ٹن برآمدی کارگو ہینڈل کیا گیا ۔
کراچی پورٹ پر جہازوں پر لادا اور اتارا جانے والا کنٹینرائزڈ کارگو ایک لاکھ 945 ٹن تھا۔ خشک کارگو ایک لاکھ 34 ہزار 129 ٹن تھا۔ مائع کارگو 64 ہزار 900 ٹن تھا۔
24 گھنٹوں کے دوران کراچی پورٹ پر 19 جہاز برتھ پر موجود رہے۔ 7 جہاز پورٹ سے روانہ ہوئے۔ آؤٹر پورٹ لمٹس پر 7 جہاز موجود رہے۔
پورٹ حکام نے بتایا کہ 25 سے 26 ستمبر کے دوران کراچی پورٹ پر مزید 19 جہازوں کی آمد متوقع ہے۔ کراچی پورٹ پر تجارتی اور میری ٹائم سرگرمیاں مستحکم رہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: آج مزید 11 جہنم واصل؛ آپریشن شعبان میں مارے گئے بھارتی مرسینری دہشتگردوں کی تعداد 33 ہو گئی

