کراچی پورٹ پر کنٹینر سے 200 کلو گرام آئس برآمد ، افغان سرغنہ گرفتار

Sep 04, 2026 | 13:45:PM
کراچی پورٹ پر کنٹینر سے 200 کلو گرام آئس برآمد ، افغان سرغنہ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرکے کراچی پورٹ پر کنٹینر سے 200 کلوگرام آئس برآمد کرلی۔

کارروائی کے دوران افغان سرغنہ احسان اللّٰہ اور مقامی سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا۔

افغان سرغنہ سے تحقیقات کے دوران کولمبو بھیجی گئی منشیات کی اہم معلومات حاصل ہوئیں، جنہیں اے این ایف نے سری لنکن حکام اور امریکی ادارے ڈی ای اے سے شیئر کیا۔

مشترکہ کارروائی میں کولمبو پورٹ پر تولیوں میں چھپائی گئی 471 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔