ایسا لیپ ٹاپ جس کا وزن محض 799 گرام ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
کیا آپ کو اپنے لیپ ٹاپ کا وزن بہت زیادہ محسوس ہوتا ہےتو ایک کمپنی کا نیا لیپ ٹاپ آپ کو ضرور پسند آئے گا جس کا وزن درحقیقت نہ ہونے کے برابر ہے۔
آئی ایف اے 2026 ٹیکنالوجی نمائش کے دوران ایسر کمپنی نے سوئفٹ بلیڈ 14 نامی لیپ ٹاپ متعارف کرایا گیا۔
اسے دنیا کا ہلکا ترین لیپ ٹاپ قرار دیا جاسکتا ہے یا کم از کم عالمی سطح پر یہ ٹائٹل اس کے نام کیا جاسکتا ہے،ویسے جاپانی کمپنی Fujitsu کا لائف بک لیپ ٹاپ سب سے ہلکا ہے مگر یہ صرف جاپانی مارکیٹ میں ہی دستیاب ہےمگر ایسر کی جانب سے سوئفٹ بلیڈ 14 کو عالمی مارکیٹ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس کا وزن محض 799 گرام ہے۔
سوئفٹ بلیڈ 14 کی تیاری کے لیے کاربن فائبر اور میگنیشم ایلومینیم کو استعمال کیا گیا ہے تاکہ ڈٰوائس کا وزن کم از کم رکھا جاسکے۔
لیپ ٹاپ میں 14 انچ کی او ایل ای ڈی اسکرین ہے،انٹیل کور سیریز 3 سی پی یو پر مشتمل لیپ ٹاپ کے اندر 12 جی بی ریم دی گئی ہےدیگر فیچرز کے بارے میں کمپنی نے فی الحال تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
اسی طرح ابھی قیمت یا اسے فروخت کے لیے پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : کینیا کے صدر نے بھارتی کیمیکل کمپنی کو ملک میں کام کرنے سے روک دیا