میامی: کارگو طیارہ گاڑیوں سے جا ٹکرایا، 5 افراد ہلاک،متعدد زخمی

Sep 07, 2026 | 08:23:AM
میامی: کارگو طیارہ گاڑیوں سے جا ٹکرایا، 5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی شہر میامی میں کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کی 60 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر تمام پروازیں روک دی گئیں جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں، حادثے کا شکار ہونے والا کارگو طیارہ پورٹو ریکو سے میامی پہنچا تھا۔