ہنگو دسٹرکٹ جیل میں قتل کے الزام کا قیدی حافظِ قرآن بن گیا

Sep 26, 2026 | 09:55:AM
ہنگو دسٹرکٹ جیل میں قتل کے الزام کا قیدی حافظِ قرآن بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہنگو ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے الزام کا ایک قیدی حافظِ قرآن بن گیا، جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدی کی دستار بندی بھی کرائی گئی ہے۔

ہنگو کی ڈسٹرکٹ جیل میں 30 سالہ قیدی حسیب اللّٰہ قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد اب حافظ حسیب اللّٰہ ہو گیا۔

جیل کی مسجد میں دستار بندی کی تقریب میں جیل سپرنٹنڈنٹ طاہر جمال، مولانا تحسین اللّٰہ اور مولانا ضیاء الرحمٰن شریک ہوئے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ طاہر جمال کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو ہر ہفتے علمائے کرام درس دیتے ہیں جس کا مقصد جرم سے نفرت اور مجرم کی اصلاح ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج