پاکستان ، سعودی عرب ، ترکیہ کا اتحاد کسی ملک کیخلاف نہیں :شہباز شریف کا اقوام متحدہ میں خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ، ترکیہ اور سعودی عرب کے در میان اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف بھارت نےکشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کی ، بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی مدد جاری رکھے گا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51کے مطابق ملک کا دفاع کیا اور بھارتی حملوں کو ناکام بنایا، انھوں نے مسئلہ فلسطین کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے ۔
وزیراعظم نے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ رکوانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کی بھی تعریف کی ، اسرائیلی مظالم کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسرائیل عرصہ دراز سے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے ، اسرائیل کی لبنان کے خلاف جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کیا ہے ،سندھ طاس کا پانی پورے خطے کے لیے ہے۔
وزیراعظم نے عالمی سطح پر معیشت ، اخلاقی اقدار اور سماجی ترقی میں چینی صدر کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف میں ہزاروں جانیں قربان کی ہیں، پاکستان اس جنگ میں 150 ارب ڈالر کا نقصان اُٹھا چکا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کو مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے ، دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے پاکستان کو نشانہ بنا رہی ہیں ، افغانستان سے حملوں کے سلسلے کو ہر ممکن روکنا ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 4اکتوبر تک لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان