والدہ کے مشورے پر لاٹری ٹکٹ خریدنے والی خاتون نے 5 لاکھ ڈالر جیت لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی ریاست ورجینیا میں والدہ کے مشورے پر لاٹری ٹکٹ خریدنے والی خاتون نے 5 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام جیت لیا۔
جائلز کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنی والدہ کے ہمراہ ایک سٹور گئی تھیں، جہاں والدہ نے انہیں لاٹری ٹکٹ خریدنے کا مشورہ دیا۔
خاتون نے ٹکٹ کھرچا تو اس پر 5 لاکھ ڈالر کا انعام درج تھا، جس پر ماں اور بیٹی دونوں حیران رہ گئیں۔
خاتون کے مطابق انہوں نے اپنی والدہ سے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ 5 لاکھ ڈالر جیت گئی ہیں۔
خوش قسمت خاتون نے بتایا کہ وہ انعامی رقم سے اپنی والدہ کے لیے نئی گاڑی خریدیں گی، جبکہ اپنے لیے بھی گاڑی لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
خاتون گھر کے ایک باتھ روم کی تزئین و آرائش، سیر اور کچھ رقم سرمایہ کاری پر خرچ کریں گی۔
والدہ کے ایک معمولی سے مشورے نے بیٹی کی قسمت بدل دی اور اسے 5 لاکھ ڈالر کا انعام جتوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا پی ٹی آئی کا مارچ ملتوی ہونے پر مزاحیہ تبصرہ