1 سال تک میں بینائی سے مکمل طور پر محروم رہا؛ ایچ ایس وائی کا انکشاف

Sep 26, 2026 | 13:50:PM
1 سال تک میں بینائی سے مکمل طور پر محروم رہا؛ ایچ ایس وائی کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی  فیشن انڈسٹری کے نامور ڈیزائنر و اداکار حسن شہریاریاسین المعروف ایچ ایس وائی نے بینائی سے محرومی کاحیران کن انکشاف  کردیا۔
ایچ ایس وائی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں بچپن میں پیش آنے والی مشکلات اور والدہ کی قربانیوں کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بینائی سے محرومی کا باعث بننے والا واقعہ بھی شیئر کیااوربتایاکہ  رمضان کے دن تھے، میں اور میرا دوست افطاری کے لیے کھانا لینے گئے، واپسی پر گاڑی میرا دوست چلا رہا تھا، اسی دوران اذان ہو گئی، میں نے کھانے کا بیگ کھولا تو اس میں سے اتنی بھاپ نکلی کہ ہر چیز دھندلا گئی،جب تک میرے دوست نے گاڑی کے شیشے صاف کیے گاڑی سڑک سے اتر کر ٹکرا چکی تھی، میں ونڈ اسکرین سے ٹکرا گیا، اس حادثے کے نتیجے میں میری دونوں آنکھوں کی بینائی چلی گئی تھی۔
ایچ ایس وائی نے کہا کہ اچانک بینائی سے محرومی نے مجھ پر گہرا اثر ڈالا، بینائی ختم ہونے کے بعد مجھے اپنے دیگر حواس پر زیادہ انحصار کرنا پڑا، جب کسی کی آنکھیں کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں تو اس کے دوسرے حواس زیادہ تیز ہو جاتے ہیں، میں 4 کمروں کے فاصلے سے اپنی والدہ کو روتے ہوئے اس طرح سن لیتا تھا جیسے وہ میرے بالکل قریب ہوں۔
معروف فیشن ڈیزائنر نے کہا کہ تقریباً 1 سال تک میری بینائی متاثر رہی، جس کے بعد میں نے علاج کروایا، میری متعدد سرجریز ہوئیں، بعدازاں میری بینائی واپس آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت مند ،کوئی خاص مسئلہ درپیش نہیں ؛مسعود پزشکیان
ایچ ایس وائی نے  بتایا کہ میں تقریباً 1 سال تک دونوں آنکھوں کی بینائی سے مکمل طور پر محروم رہا،اس تجربے نے مجھے شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا تھا، جس کے بعد زندگی کو دیکھنے اور محسوس کرنے کا میرا انداز بھی بدل گیا۔