فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات 

ملاقات میں مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے والے گناہ آلود حملوں پربھی تبادلہ خیال کیا ؛ شہزادہ خالد بن سلمان کاایکس پر بیان  

Sep 26, 2026 | 12:17:PM
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
 ایکس پر جاری بیان میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہاہےکہ میری ملاقات پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر، کمانڈر آف پاکستان آرمڈ فورسز سے ہوئی،ہم نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے ممالک کے چیفس آف اسٹاف کے اجلاس کے نتائج کو سراہا،ملاقات میں مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے والے گناہ آلود حملوں پربھی تبادلہ خیال کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان
سعودی وزیردفاع کے مطابق ہم نے مملکت میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں پر بھی تبادلہ خیال کیا،ہم نے معاہدۂ مکہ برائے مشترکہ دفاع کے مطابق ان حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔