پاک بحریہ کی بڑی کارروائی ، 210 ارب روپے مالیت کی 70 من منشیات ضبط کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاک بحریہ نے انسداد منشیات کا بڑا آپریشن کرتے ہوئے 750 ملین ڈالرز (تقریباً 210 ارب پاکستانی روپے)کی منشیات ضبط کر لی ہے۔
یہ آپریشن پی این ایس حنین اور پی این ایس یرموک نے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کے تحت بحیرہ عرب میں کیا۔
مشکوک ماہی گیر کشتی پر آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے 2800 کلوگرام (70 من )سے زائد منشیات ضبط کر لی ۔
مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا منی لانڈرنگ کیس سے متعلق اہم فیصلہ
ضبط کی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 750 ملین امریکی ڈالرز (تقریباً 210 ارب پاکستانی روپے) ہے۔
کامیاب آپریشن پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے دونوں جہازوں کے عملے کو سراہا۔
پاک بحریہ سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
پاک بحریہ قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور عالمی میری ٹائم سیکیورٹی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔