منشیات سمگلنگ : ANF کا کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار ،کروڑوں کی منشیات برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف 7 کارروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائیوں میں 5 کروڑ 6 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 118.15 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی،پشاور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے ملزم کے بیگ سے 950 گرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ کراچی کے ایک کورئیر آفس میں آسٹریلیا جانے والے پارسل میں موجود لیڈیز کپڑوں میں جذب 16 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔
مزید پڑھیں :پریس کلب کے گیٹ سےخاتون صحافی کی گاڑی چوری
خانوزئی، ضلع پشین کے قریب گاڑی سے 45.6 کلوگرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، چارسدہ روڈ پشاور میں پل کے قریب گاڑی سے 14.4 کلوگرام افیون برآمد ہوئی اور ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا،ہسپتال روڈ چارسدہ کے قریب 3 خواتین کے قبضے سے 9.6 کلوگرام چرس، جبکہ موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد بس ٹرمینل کے قریب 2 ملزمان سے 1.6 کلوگرام آئس برآمد کی گئی,کلی داؤد آباد، ضلع چاغی کے قریب کارروائی میں 30 کلوگرام افیون بھی برآمد ہوئی۔ اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔