اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 کارروائیوں میں2 ملزم گرفتار

Sep 17, 2026 | 10:02:AM
اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 کارروائیوں میں2 ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 29.001 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 971 گرام آئس برآمد ہوئی، جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:کرایہ داری ایکٹ:لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے سامان میں موجود کپڑوں میں جذب کی گئی 27.730 کلوگرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

شبقدر، ضلع چارسدہ کے کورئیر آفس میں پارسل کی تلاشی کے دوران دودھ کے پیکٹ سے 300 گرام آئس برآمد کی گئی۔

اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔