احتجاج مؤخرلیکن گڈز ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں تاحال زیرِ تحویل
لوڈ گاڑیاں فوری ریلیز اور مالکان کو مناسب معاوضہ دیا جائے؛صدر گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن اویس چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )صدر گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نےکہاہے کہ احتجاج مؤخرہوگیالیکن گڈز ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں تاحال مختلف شہروں میں زیرِ تحویل ہیں۔
صدر گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن محمد اویس چوہدری نےکہاہے کہ گاڑیاں فوری ریلیز اور مالکان کو معاوضہ دیا جائے،لاہور سے مزید تقریباً 200 گاڑیاں پکڑ کر اسلام آباد منتقل کی گئیں،روکی گئی گاڑیوں کے کنٹینرز بھی اتارے جا رہے ہیں،سیاسی جماعت کی جانب سے احتجاج مؤخر کیے جانے کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں تاحال پکڑی ہوئی ہیں، لاہور سے مزید تقریباً 200 گاڑیاں پکڑ کر اسلام آباد منتقل کی گئیں،ان کے کنٹینرز بھی اتارے جا رہے ہیں،مختلف شہروں میں کل پکڑی گئی گاڑیوں کی تعداد 2500 سے زیادہ ہو چکی ہے۔
محمد اویس چوہدری کے مطابق دو ہفتوں سے زائد عرصے سے حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ لوڈ گاڑیاں فوری ریلیز کی جائیں اور خالی گاڑیوں کے مالکان کو مناسب معاوضہ دیا جائے، حکومت کے وزراء کی جانب سے معاوضہ ادا کرنے کے دعوؤں کے پیشِ نظر 2013 سے اب تک ادا کی گئی رقوم کا شفاف آڈٹ اور تحقیقات کرائی جائیں،معاوضہ کسی ایسوسی ایشن، کنٹریکٹر یا تھرڈ پارٹی کے بجائے براہِ راست ان گاڑی مالکان کو ادا کیا جائے جن کی گاڑیاں پکڑی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا ٹیکس دہندہ کے حق میں بڑا فیصلہ
صدر گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نےکہاہے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے باعث سپلائی چین متاثر اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مالی نقصان ہو رہا ہے، حکومت فوری طور پر ٹرانسپورٹرز کے لیے آسانی پیدا کرے،حکومت ٹرانسپورٹرز کے نقصان کا ازالہ کرے اور انہیں کسی راست اقدام پر مجبور نہ کیا جائے۔