لاہور ہائیکورٹ کا ٹیکس دہندہ کے حق میں بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نےٹیکس دہندہ کے حق میں بڑا فیصلہ دیتے ہوئے کہاہے کہ تنخواہ کو ڈائریکٹر فیس قرار دے کر اضافی ٹیکس نہیں لگایا جاسکتا۔
لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ملازم ڈائریکٹر کو دی جانے والی تنخواہ پر 20 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا،رقم پر صرف ڈائریکٹر فیس لکھ دینے سے وہ ڈائریکٹر فیس نہیں بن جاتی،ٹیکس لگاتے وقت رقم کا نام نہیں بلکہ اس کی اصل نوعیت دیکھی جائے گی۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق اگر ڈائریکٹر کو رقم بطور تنخواہ دی گئی ہے تو اسے ڈائریکٹر فیس نہیں کہا جاسکتا،ڈائریکٹر کی تنخواہ اور بورڈ میٹنگ میں شرکت کی فیس الگ الگ ہوتی ہے،ٹیکس ریٹرن میں غلطی سے ڈائریکٹر فیس لکھنے سے رقم کی اصل حیثیت تبدیل نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں:سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ، نیا قانون منظور
فیصلے کے مطابق ڈائریکٹرز کے ٹیکس ریٹرنز اور تنخواہ کے ریکارڈ سے رقم کا تنخواہ ہونا ثابت ہوا،ایف بی آر کے ساہیوال زون کی تمام ریفرنس اپیلیں لاہور ہائیکورٹ نے مستردکردیں۔