بسنت 2027 کیلئے مینوفیکچررز کو لائسنس کا اجراء شروع
4300 سے زائد درخواستیں موصول, 2 ہزار 537 کی تصدیق مکمل,1 ہزار 250 افراد کو لائسنس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طاہر جمیل خان )بسنت 2027 کیلئے مینوفیکچررز کو لائسنس کا اجراء شروع ہوگیا۔
مینوفیکچرنگ لائسنس کیلئے ڈی سی آفس میں4300 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 2 ہزار 537 درخواست گزاروں کی تصدیق مکمل ہونے کے بعد1 ہزار 250 افراد کو لائسنس جاری کر دئیے گئے،1500 درخواست گزاروں کی فیلڈ ویری فکیشن جاری ہے۔
گزشتہ سال1605 افراد نے مینوفیکچرنگ لائسنس کیلئے درخواستیں دی تھیں جس کے بعد1337 افراد کو پتنگ اور ڈور مینوفیکچرنگ لائسنس دیئے گئے تھے۔
پتنگ اور ڈور سازوں میں لائسنس کے حصول کی دوڑ تیزہوگئی ہے،اس سال بسنت کے لیے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہواہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹریاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مینوفیکچرنگ لائسنس حاصل کرنے والے افراد پتنگ اور ڈور سازی کر سکیں گے،بسنت سے 6 ماہ قبل مینوفیکچرنگ کی اجازت دینے کا مقصد طلب اور رسد کو پورا کرنا ہے۔