کامسیٹس یونیورسٹی سوموار کو معمول کے مطابق کھلے گی،  نوٹیفکیشن جاری

Sep 26, 2026 | 13:14:PM
کامسیٹس یونیورسٹی سوموار کو معمول کے مطابق کھلے گی،  نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کالانگ مارچ مؤخر ہونےکے بعدکامسیٹس یونیورسٹی سوموار کو معمول کے مطابق کھلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ، نیا قانون منظور
کامسیٹس یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے  نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے یونیورسٹی میں کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی.

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد کی طرف لانگ 4 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیاتھا، پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا تھاکہ لانگ مارچ 4 اکوبر تک ملتوی کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ہے،پولیٹیکل کمیٹی میں تمام معاملات پر مشاورت کی گئی اور اتفاق ہوا کہ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہوگا۔