سرکاری نرخ 258، لاہور میں ایل پی جی 450 روپے میں فروخت ہونے لگی

Sep 26, 2026 | 13:24:PM
سرکاری نرخ 258، لاہور میں ایل پی جی 450 روپے میں فروخت ہونے لگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طلحہ اشرف)لاہور میں ایل پی جی کی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت جاری ہے۔

 ایل پی جی کا سرکاری نرخ 258 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 300 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

 شہریوں کی جانب سے ایل پی جی ڈیلرز کے من مانے نرخ وصول کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر ایل پی جی کی فروخت نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:مرغی، مٹن، بیف اور انڈے سرکاری ریٹ سے مہنگے فروخت ہونے لگے، شہری پریشان

 اوورچارجنگ کے باعث گھریلو صارفین کا بجٹ بھی متاثر ہو رہا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامہ موجود ہونے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا اور ایل پی جی سلنڈر خریدنے والے اضافی رقم ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

 شہریوں نے اوورچارجنگ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔