نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس پرفیصلہ عوامی ریفرنڈم سے ہوگا
ریفرنڈم کے نتائج سے نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کی تشکیل کا فیصلہ کیا جائیگا،تیاریوں کیلئے چھ ماہ درکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اسدملک)صوبوں یا نئے انتظامی یونٹس کے معاملے پرفیصلہ عوامی ریفرنڈم سے ہوگا۔
اعلیٰ ترین سطح پرنئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے لئے ریفرنڈم کا فیصلہ کر لیا گیا،سب سے پہلے بلوچستان ، پنجاب ،خیبر پختونخوا اورپھرسندھ میں ریفرنڈم ہوگا،ریفرنڈم کے نتائج سے نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کی تشکیل کا فیصلہ کیا جائیگا۔
ریفرنڈم کے لئے چھ ماہ تیاریوں کے لئے درکار ہیں،جس صوبے کے عوام نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے حق میں فیصلہ کریں گے صوبے تشکیل دے دیے جائیں گے اورجس صوبے کے عوام صوبوں کی مخالفت میں فیصلہ دیں گے اس صوبے میں نئے صوبے یا انتظامی یونٹس نہیں بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات
ریفرنڈم میں نئے صوبے سے متعلق سوال ہاں یا ناں میں پوچھا جائیگا۔