فیصل مسجد کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کی اے آئی ویڈیو کی شدید مذمت

  اے آئی ویڈیو فتنہ الخوارج کی اسلام اور پاکستان دشمن ذہنیت کا کھلا ثبوت ہے،علماء و مشائخ 

Sep 26, 2026 | 14:53:PM
فیصل مسجد کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کی اے آئی ویڈیو کی شدید مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)علماء و مشائخ نے فیصل مسجد کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کی فتنہ الخوارج سے منسوب اے آئی ویڈیو کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فیصل مسجد کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کی اے آئی ویڈیو فتنہ الخوارج کی اسلام اور پاکستان دشمن ذہنیت کا کھلا ثبوت ہے۔
پاکستان کے مختلف مکاتبِ فکر کے علماء و مشائخ پیر نقیب الرحمن، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مفتی عبدالرحیم، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، عرفان واصفی، علامہ آصف میر، مولانا محمد حسین اکبر، مفتی کریم خان، مفتی رمضان سیالوی، مولانا زاہد منصور اور مولانا طیب قریشی نے فتنہ الخوارج سے منسوب اے آئی ویڈیو کی شدید مذمت کی ہے جس میں اسلام آباد کی فیصل مسجد کو ڈرون حملے کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
علماء و مشائخ نے کہا ہے کہ فیصل مسجد کو نشانہ بنانے کا تصور ہی اس فتنے کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے، جو گروہ اسلام اور جہاد کا نام لے کر مسجد، نمازی، بے گناہ انسان اور قومی و دینی مقدسات کو نشانہ بنانے کی سوچ رکھتا ہو، اس کا اسلام اور جہاد سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا فتنہ الخوارج دراصل اسلام کے نام پر اسلام کو بدنام کرنے، مسلمانوں کو قتل کرنے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا ایجنڈا رکھتا ہے، فیصل مسجد سے متعلق یہ اے آئی ویڈیو ان کے اسی مکروہ اور مجرمانہ ذہن کی عکاسی کرتی ہے۔

 علماء و مشائخ نے کہاہے کہ فیصل مسجد کو نشانہ بنانے کا تصور ہی اس فتنے کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے، فتنہ الخوارج اسلام کو بدنام کرنے، مسلمانوں کو قتل کرنے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا ایجنڈا رکھتا ہے،فیصل مسجد سے متعلق اے آئی ویڈیوفتنہ الخوارج کےمکروہ اور مجرمانہ ذہن کی عکاسی کرتی ہے،فتنہ الخوارج کا بیانیہ باطل، گمراہ کن اور اسلامی تعلیمات کے سراسر خلاف ہے۔

علماء و مشائخ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ مساجد پر حملہ، بے گناہوں کا قتل، خودکش حملے اور خوف و دہشت پھیلانا نہ جہاد ہے، نہ اسلام، یہ کھلی دہشت گردی اور فساد فی الارض ہے،پاکستان کے تمام مکاتبِ فکر کے علماء پہلے بھی واضح کر چکے ہیں اور آج پھر اعلان کرتے ہیں کہ فتنہ الخوارج کا بیانیہ باطل، گمراہ کن اور اسلامی تعلیمات کے سراسر خلاف ہے،قوم سے اپیل کی گئی کہ دہشت گردوں کی اے آئی پروپیگنڈا جنگ سے مرعوب نہ ہو، ان کے مواد کو پھیلانے سے گریز کرے اور ریاست، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ متحد ہو کر دہشت گردی کے اس فتنے کو شکست دے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس پرفیصلہ عوامی ریفرنڈم سے ہوگا

علماء و مشائخ نےمزید کہاہے کہ پاکستان کی مساجد، مقدسات اور عوام کے خلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ قانون اور قومی اتحاد کی طاقت سے روکا جائے گا،مسجد کو بمباری کا ہدف دکھانے والے فتنہ الخوارج نے خود ثابت کردیا کہ ان کی جنگ اسلام نہیں بلکہ اسلام کے خلاف ہے،جو گروہ مسجد، نمازی اور شہری آبادی کو خوف زدہ کرنے میں فخر محسوس کرے، اس کا مذہب سے تعلق محض گمراہ کن لبادہ ہے،فیصل مسجد کو تباہ کرنے کی تصوراتی منظرکشی فتنہ الخوارج کا اصل چہرہ دکھاتی ہے۔
فتنہ الخوارج کا مقصد دین کی خدمت نہیں بلکہ مذہبی اصطلاحات کو استعمال کرکے نوجوانوں کو گمراہ، معاشرے کو تقسیم اور خوف پیدا کرنا ہے،اے آئی کے ذریعے مسجد پر حملے کے مناظر بنانا محض پروپیگنڈا نہیں، یہ ان کے تشدد پسند عزائم اور فکری دیوالیہ پن کی عکاسی ہے،ایسی دھمکیاں ان عناصر کے خلاف مضبوط قانونی، انٹیلی جنس اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کی ضرورت کو مزید واضح اور تقویت دیتی ہیں،فیصل مسجد کو دھمکی دینے والوں نے خود واضح کردیاکہ فتنہ الخوارج اسلام کا نمائندہ نہیں بلکہ اسلام کے نام پر تشدد پھیلانے والا فتنہ ہے۔