سری لنکا انڈر 17 کیخلاف پاکستان ٹیم کا اعلان

Sep 26, 2026 | 15:23:PM
سری لنکا انڈر 17 کیخلاف پاکستان ٹیم کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سری لنکا انڈر 17 کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 17 سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، اذان احمد ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ اور 4 ریزرو کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا ہے۔

پاکستان اورسری لنکا انڈر 17 کےدرمیان سیریز 9 سے 24 اکتوبر تک ملتان میں کھیلی جائے گی،جس میں ایک تین روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہیں۔

سری لنکا انڈر 17 ٹیم 5 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی، اذان احمد کی قیادت میں راولپنڈی نے رواں سال نیشنل انڈر 17 کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

مزید پڑھیں:ڈومیسٹک کرکٹ، بابر اعظم صرف12 رنز پر آؤٹ