اداکارہ ڈکوٹا جانسن نےپلاسٹک سرجری کروائی؟نئی بحث چھڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ہالی ووڈ اداکارہ ڈکوٹا جانسن کی نئے لُک کو دیکھ کر مداحوں میں ان کے پلاسٹک سرجری کرانے سے متعلق بحث شروع ہوگئی۔
ڈکوٹا جانسن ان دنوں اپنی نئی فلم’ ’ویریٹی‘‘ کی تشہیر کر رہی ہیں جس میں اداکارہ این ہیتھ وے بھی شامل ہیں, 36 سالہ اداکارہ کے چہرے میں تبدیلی دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے پلاسٹک سرجری کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں.
مختلف تقریبات میں اداکارہ کی شرکت کے دوران مداحوں کی نظریں ان کے انداز اور چہرے پر مرکوز رہیں,بہت سے لوگوں نے خاص طور پر اداکارہ کی آنکھوں پر توجہ دی اور کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کی آنکھیں اب پہلے کی نسبت زیادہ بڑی اور کھلی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:1 سال تک میں بینائی سے مکمل طور پر محروم رہا؛ ایچ ایس وائی کا انکشاف
اداکارہ یا ان کی ٹیم کی جانب سے ان تبصروں پر کوئی جواب سامنے نہیں آیا ۔