چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری، آئی ایم ایف کا اسٹیٹ بینک کی بریفنگ پر اطمینان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم نے پاکستان سے چوتھے جائزہ مذاکرات کیلئے اسٹیٹ بینک حکام کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن باقاعدہ مذاکرات کیلئے آج کراچی سے اسلام آباد پہنچے گا، مشن کے پیر سے معاشی ٹیم کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف مشن گزشتہ 3 روز سے کراچی میں قیام پذیر تھا، مشن کے اسٹیٹ بینک حکام اور سندھ حکومت کے ساتھ مذاکرات ہوئے، سندھ حکومت نے وفاق کو سرپلس بجٹ فراہم کرنے پر بریفنگ دی اور بتایا ٹیکس آمدنی 30 جون تک 593 ارب روپے رہی، 30 جون تک سندھ کی نان ٹیکس آمدنی دگنی ہوکر 80 ارب روپے سے زائد رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کو اسٹیٹ بینک حکام کی جانب سے بھی بریفنگ دی گئی، اسٹیٹ بینک حکام کی بریفنگ پر آئی ایم ایف مشن نے اطمینان کا اظہار کیا، اسٹیٹ بینک حکام نے مشن کو معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی سربراہان کا اہم اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے تحت فوری تعاون پر اتفاق
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر، مانیٹری پالیسی، درآمدات اور فارن ایکسچینج پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالر سے زیادہ رکھنے کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔
اسٹیٹ بینک حکام نے مشن کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے پر بھی بریفنگ دی۔