مرغی، مٹن، بیف اور انڈے سرکاری ریٹ سے مہنگے فروخت ہونے لگے، شہری پریشان

Sep 26, 2026 | 12:59:PM
مرغی، مٹن، بیف اور انڈے سرکاری ریٹ سے مہنگے فروخت ہونے لگے، شہری پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابو بکر ارشد)مرغی، مٹن، بیف اور انڈے سرکاری ریٹ سے مہنگے فروخت ہونے لگے  جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کا گوشت سرکاری ریٹ سے 10 سے 15 روپے مہنگا فروخت ہونے لگا ہے۔

 سرکاری قیمت 439 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ پرچون مارکیٹ میں گوشت 455 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔

 مٹن کی سرکاری قیمت 600 روپے مقرر ہونے کے باوجود بازار میں 2800 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

 بیف 800 کے بجائے 1000 سے 1200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

 فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 261 روپے ہے، تاہم مارکیٹ میں 270 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

 انہوں نے مرغی اور انڈوں کی سرکاری ریٹس پر فروخت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔