سعودی عرب کا جوہری ہتھیار آپشن برقرار، امریکی خفیہ رپورٹ میں انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی کانگریس کو فراہم کردہ خفیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب نے جوہری ہتھیار بنانے کا آپشن تاحال برقرار رکھا ہے، جس پر مشرق وسطیٰ میں جوہری پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ ریاض کے ساتھ اربوں ڈالر کے سول نیوکلیئر معاہدے کو آگے بڑھا رہی ہے جس پر کانگریس میں شدید بحث اور اختلافات جاری ہیں اور 90 روزہ جائزہ عمل ہو رہا ہے۔
دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی، وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے کہا کہ نومبر میں مڈٹرم کے بعد ایران پر بمباری دوبارہ شروع ہوسکتی ہے،اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جنگ بندی کی پیشکش کی تھی۔
اس کے علاوہ امریکی صدر نےپھر سے آبنائے ہرمز کو ’’ٹرمپ اسٹریٹ‘‘ کا نام دے دیا،صدر ٹرمپ نےآبنائے ہرمز کا نقشہ جاری کر دیا،امریکی صدر نے ٹرمپ اسٹریٹ کے نام سے یہ نقشہ ٹروتھ سوشل پر جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی سربراہان کا اہم اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے تحت فوری تعاون پر اتفاق