بٹلر ان فٹ، سری لنکا کیخلاف فائنل میچ سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر ان فٹ ہو کر سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
اوول میں ہونے والے میچ میں بٹلر کی جگہ جارڈن کاکس کے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالنے کا امکان ہے جبکہ ڈین لارنس کو اضافی کور کے طور پر سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
بٹلر کو جمعرات کو ہیڈنگلے میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران رن لینے کی کوشش میں بائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف ہوئی تھی۔
انجری کے باوجود انہوں نے مزید دو گیندوں کا سامنا کیا تاہم بعد میں ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
مزید پڑھیں:ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کو پہلی شکست
ان کا 69 رنز کا انفرادی سکور تین سال میں ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑا سکور تھا مگر انگلینڈ یہ میچ 16 رنز سے ہار گیا۔
انگلینڈ کو فی الحال بٹلر کی انجری کی شدت کا علم نہیں اور آئندہ ہفتے ایم آر آئی اسکین کے بعد مزید معلومات سامنے آنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب ڈین لارنس کو پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کے بعد طلب کیا گیا ہے۔
وہ رواں سیزن میں سرے کی جانب سے چھٹی فرسٹ کلاس سنچری بھی بنا چکے ہیں۔