ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کو پہلی شکست

Sep 26, 2026 | 11:59:AM
ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کو پہلی شکست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل تین فتوحات کے بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایچی ناگویا میں جاری ایونٹ میں ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 4-5 سے شکست دے کر قومی ٹیم کی مسلسل فتوحات کو بریک لگادیا۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور مہارت کے ساتھ مخالف پر دباؤ برقرار رکھا گیا۔

اس سے قبل پاکستان نے تھائی لینڈ کو 0-9، ازبکستان کو 1-5 اور چین کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں:پاکستانی پرچم کا احترام، بنگلہ دیشی کپتان نگار سلطانہ نے دل جیت لیے