یو ایچ ایس اور پنجاب نرسنگ اینڈ ہیلتھ ورک فورس پروگرام  میں نرسوں کی اعلیٰ تعلیم کا اہم معاہدہ

Sep 04, 2026 | 19:31:PM
  یو ایچ ایس اور پنجاب نرسنگ اینڈ ہیلتھ ورک فورس پروگرام  میں نرسوں کی اعلیٰ تعلیم کا اہم معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) نرسنگ کالجوں کیلئے اعلی تعلیم یافتہ فیکلٹی  تیار کرنے کے لئے  یو ایچ ایس اور پنجاب نرسنگ اینڈ ہیلتھ ورک فورس پروگرام  میں معاہدہ ہو گیا۔ 

معاہدے کے تحت 270 ایم ایس اور 15 پی ایچ ڈی نرسز تیار ہوں گی ۔
پنجاب میں پہلی بار پی ایچ ڈی نرسنگ پروگرام شروع کرنے کی تیاری
وی سی یو ایچ ایس پروفیسر نادیہ نسیم اور پروگرام ڈائریکٹر طارق محمود نے معاہدے پر دستخط کئے ۔
تقریب میں یو ایچ ایس کی سینیئر فیکلٹی اور نرسنگ ریفارمز پروگرام کے نمائندے شریک ہوئے۔