ملازمین کے الاؤنسز میں بلا تفریق مراعات دینے کی تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین کے الاؤنسز میں تفریق کے خلاف تحریک التوا کار جمع کرا دی گئی۔
مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے تحریکِ التوا کار جمع کرائی، پنجاب حکومت کی جانب سے ملازمین کو مختلف الاؤنسز دینے میں تفریق پر معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھایا جائے گا۔
تحریک التوا کے متن کے مطابق پنجاب کے بعض اداروں میں ملازمین کو 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس، ہاؤسنگ الاؤنس اور دیگر مراعات دی جا رہی ہیں۔
متن کے مطابق سرکاری ملازمین میں بعض کو ڈبل میڈیکل الاؤنس اور بعض کو صرف ایک میڈیکل الاؤنس دیا جاتا ہے۔
متن کے مطابق ملازمین کے الاؤنسز میں تفریق سے سرکاری ملازمین میں بے چینی اور احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے:متن بعض سرکاری ملازمین کو ایک فرد کی حیثیت سے کئی کروڑ روپے ماہانہ مراعات دی جاتی ہیں۔
متن کے مطابق دوسری طرف بعض سرکاری ملازمین کو مالی اور معاشی مشکلات کے باعث اپنے بچوں کی تعلیم اور گھریلو اخراجات پورے کرنے میں دشواری کا سامنا ہے،تحریک التوا میں ملازمین کے الاؤنسز میں تفریق ختم کرکے مساوی بنیادوں پر مراعات دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پمز ہسپتال میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا فیصلہ ، ٹرانسفارمیشن پلان تیار