کارسوار نوجوان اور خواجہ سراؤں کے درمیان شدید جھگڑا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین)ڈیفنس ایچ بلاک مارکیٹ میں کارسوار نوجوان اور خواجہ سراؤں کے درمیان شدید جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
خواجہ سرا کی جانب سے کار سوار سے پیسے مانگنے پر تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا، وائرل ویڈیو میں نوجوان کی جانب سے خواجہ سرا کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا،نوجوان کی جانب سے تشدد کے جواب میں موقع پر موجود تمام خواجہ سراؤں نے نوجوان کی درگت بنا دی۔
لاہور: #DHA میں خواجہ سراؤں کا نوجوان لڑکے پر لاتوں، مکوں، تھپڑوں، کے ساتھ شدید تشدد خواجہ سراؤں میں کچھ گندے انڈے ہیں جو مبینہ طور پر سادح لوع شہریوں کو Blackmail کرتے ہیں، اور اگر منہ مانگے پیسے نہ دو تو ناجائز کام کے الزامات لگائے جاتے ہیں، جس پر شہری نوجوان عزت کی پرواہ کرتے ہوئے پیسے دیں جاتے ہیں، اگر پیسے نہ دو تو ایسے تشدد کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ اپکی نظر میں خواجہ سراؤں کا یہ رویہ مناسب ہے؟؟
— Ishtiaq Ali (@IAmIshtiaqAli) September 25, 2026
یہ بھی پڑھیں:ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کیس؛سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شوکاز نوٹس جاری
نوجوان کی جانب سے پیسے مانگنے پر گالی دینے اور پہلے تشدد کرنے پر جھگڑا ہوا،تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے دونوں کے خلاف جھگڑے کی بنیاد پر کارروائی کی۔